0
Monday 21 Dec 2015 23:57

سعودی اتحاد میں پاکستان کے کردار پر مشاورت جاری ہے، سرتاج عزیز

سعودی اتحاد میں پاکستان کے کردار پر مشاورت جاری ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔ سعودی عرب کی زیر قیادت چونتیس اسلامی ممالک کے اتحاد میں پاکستان کے کردار پر مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کہتے ہیں بتایا جائے کہ پاکستان کن شرائط پر نئےاتحاد میں شامل ہوا؟ جو ممالک اس اتحاد کا حصہ نہیں ان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا کیا مسستقبل ہوگا؟۔ سینٹ اجلاس میں خارجہ پالیسی پر بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے خارجہ پالیسی کی تیاری میں ملکی مفاد اور سلامتی کو مقدم رکھا ہے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ روس سے اچھے تعلقات پاکستان کی ترجیح ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے چونتیس اسلامی ممالک کے اتحاد پر مشیر خارجہ نے کہاکہ انہیں اس اتحاد کی تفصیلات کا علم نہیں۔ اس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے استفسار کیا کہ آپ بغیر تفصیلات معلوم کیے ایک فوجی اتحاد میں کیسے شامل ہوئے؟ چار اہم اسلامی ممالک کو اس اتحاد سے کیوں باہر رکھا گیا ہے؟ پاکستان کے ان ممالک سے تعلقات متاثر ہو ں گے۔
خبر کا کوڈ : 506881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش