QR CodeQR Code

جے ایس او طالبات علامہ ساجد نقوی کے حکم پر 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی، سیدہ سدرہ نقوی

22 Dec 2015 02:00

اسلام ٹائمز: فیصل آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام یونٹس میں "فکر صادقین علیھم السلام" پہ ورکشاپس، سمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ طالبات "فکر صادقین علیھم السلام" کے حوالے سے مضامین، کالم، شاعری، ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے رکھیں گی اور یونیورسٹیز، کالجز، سکولز میں ہفتہ وحدت پرجوش انداز میں منائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا۔ اپنے بیان میں مرکزی آرگنائزر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے، جس میں کائنات کی عظیم ہستیوں جناب رسول صادق ﷺ اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے، ولادت پرنور جناب رسول خاتم ﷺ جذبہء وحدت و اخوت اسلامی کے تحت بحکم علامہ سید ساجد علی نقوی 12 تا 17 ربیع الاول منائیں گے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام یونٹس میں "فکر صادقین علیھم السلام" پہ ورکشاپس، سمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ طالبات "فکر صادقین علیھم السلام" کے حوالے سے مضامین، کالم، شاعری، ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے رکھیں گی اور یونیورسٹیز، کالجز، سکولز میں ہفتہ وحدت پرجوش انداز میں منائیں گی۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے "فکر صادقین علیھم السلام" کے ذریعے طالبات کی فکر سازی کرے گی اور انکو ملت تشیع اور وطن عزیز کے لئے کارآمد بنائے گی۔ انشاءاللہ


خبر کا کوڈ: 506922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506922/جے-ایس-او-طالبات-علامہ-ساجد-نقوی-کے-حکم-پر-12-17-ربیع-الاول-ہفتہ-وحدت-منائے-گی-سیدہ-سدرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org