QR CodeQR Code

بھارتی فورسز کا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

22 Dec 2015 11:31

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورسز کا چارٹرڈ سپر کنگ طیارہ ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جا رہا تھا کہ نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گاؤں بڈپولا میں ایک دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورسز کا چارٹرڈ سپر کنگ طیارہ ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جا رہا تھا کہ نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گاؤں بڈپولا میں ایک دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ نئی دلی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس دیپیندر پاتھک کے مطابق طیارے میں 10 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے میں سیکورٹی فورس کے ٹیکینیشن سوار تھے، پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر پائلٹ نے ایئرپورٹ کے قریب ہی گاؤں میں طیارہ اتارنے کی کوشش کی جو بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا۔


خبر کا کوڈ: 506954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506954/بھارتی-فورسز-کا-طیارہ-گر-کر-تباہ-10-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org