QR CodeQR Code

چارسدہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے گھر کے 4 افراد کو قتل کردیا

22 Dec 2015 15:01

اسلام ٹائمز: لاٹو میں بھائی نے بہن کے ساتھ ملکر اپنے باپ، دادا اور دو سوتیلے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقہ پلاٹو میں بھائی نے بہن کے ساتھ ملکر اپنے باپ، دادا اور دو سوتیلے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ گھر کے سربراہ مقتول کمال احمد کی بیوہ طاہرہ بیگم نے پولیس کو بتایا کہ ان کے مقتول شوہر نے پانچ شادیاں کی تھیں، جس میں ایک بیوی فوت ہو چکی ہے۔ ایک سال قبل ان کے شوہر کمال احمد نے ملزمان کامران اور اسکی بہن کوثر کی والدہ کو افغانستان میں فروخت کیا تھا۔ جس کا ملزمان کو رنج تھا اور آج موقع ملتے ہی انہوں نے والد کمال احمد، دو سوتیلے بھائیوں عماد، مہران اور دادا فتح محمد کو بے دردی سے قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 507027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507027/چارسدہ-میں-ملزم-نے-فائرنگ-کرکے-گھر-کے-4-افراد-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org