QR CodeQR Code

کینیا میں مسلمانوں نے اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر درجنوں عیسائیوں کی جان بچالی

22 Dec 2015 22:52

اسلام ٹائمز: حملہ آوروں نے بس میں سوار مسافروں کو نیچے اترنے کا حکم دیا اسی دوران ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ حملہ آوروں نے مسافروں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہونے کا کہا تو مسلمانوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان سب کو ایک ساتھ مار دیں یا پھر سب کو چھوڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ کینیا میں دوران سفر بس میں سوار مسلمانوں نے دہشتگردوں سے درجنوں عیسائیوں کی جان بچالی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے مندیرا شہر جانے والی بس پر صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع گاؤں ال واک میں دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے بس میں سوار مسافروں کو نیچے اترنے کا حکم دیا اسی دوران ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ حملہ آوروں نے مسافروں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہونے کا کہا تو مسلمانوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان سب کو ایک ساتھ مار دیں یا پھر سب کو چھوڑ دیں۔ جس پر دہشتگردوں نے تمام مغویوں کو چھوڑ دیا۔ مندیرا کے گورنر علی روبا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے حب الوطنی اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ ضراج تحسین کے مستحق ہیں۔ صومالیہ میں اپنا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے برسرپیکار تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ الشباب کے شدت پسندوں نے مندیرا ہی کے قریب ایک بس پر حملہ کرکے کرسمس کی چھٹیوں میں نیروبی جانے والے 28 عیسائیوں کو ہلاک کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 507032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507032/کینیا-میں-مسلمانوں-نے-اپنی-جانیں-خطرہ-ڈال-کر-درجنوں-عیسائیوں-کی-جان-بچالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org