0
Tuesday 22 Dec 2015 16:45

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف حکومتی مذمتی تحریک منظور

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف حکومتی مذمتی تحریک منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن کے خلاف مذمتی تحریک منظور کرالی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز پر سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اپوزیشن کے رویئے کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی، جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے اسپیکر اور ایوان کے تقدس کا احترام نہیں کیا، اپوزیشن نے اسپیکر اور ایوان کے تقدس کا احترام نہ کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نثار کھوڑو کی تحریک آؤٹ آف ٹرن ہے ، پہلے ایجنڈے میں شامل معاملات پر بات کی جائے، تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ان کا احتجاج رد کرتے ہوئے تحریک پر رائے شماری کرا دی، جس پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کر دیا، اور ان کے خلاف تحریک منظور کرلی گئی۔ مذمتی تحریک منظور کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے اسپیکر کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی، جسے مسترد کر دیا گیا، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 507053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش