0
Tuesday 22 Dec 2015 17:08

نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں واقع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارتے ہوئے چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم خان کو حراست میں لے لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ندیم خان اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانیوں سمیت چائنہ کٹنگ اور پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے، جسے حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا، جبکہ نیب نے ساڑھے 4 ارب روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کرکے بیچنے والے 5 سرکاری افسروں کو گرفتار کیا تھا، جو اب بھی تفتیشی مراحل سے گزر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 507057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش