QR CodeQR Code

ربیع الاول کا مہینہ اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتا ہے، عبدالمتین اخوندزادہ

22 Dec 2015 18:10

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر کیجانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام کے دامن رحمت میں پناہ تلاش کرکے اسلامی حکومت قائم کریں۔ اسی سے ہمارے مسائل و مشکلات حل ہونگے۔ آپ (ص) تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ نبی (ص) جو دعوت، پیغام و ہدایت رب العزت کی طرف سے لائے، وہ سراپا خیر و امن ہے، سلامتی، نیکی اور بھلائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا ہے کہ نبی مہربان حضرت محمد (ص) کی سیرت طیبہ ہدایت، رہنمائی کا سرچشمہ اور رحمۃ اللعالمین (ص) کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے لائق تقلید ہے۔ آپ (ص) کی سیرت و تعلیمات میں ہر دکھ درد کا مداوا اور ہر دور کے مسائل کا حل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب نبی مہربان (ص) کی سیرت کو عملی جامہ پہنائیں۔ اسلام کے دامن رحمت میں پناہ تلاش کرکے اسلامی حکومت قائم کریں۔ اسی سے ہمارے مسائل و مشکلات حل ہوں گی۔ آپ (ص) تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ نبی (ص) جو دعوت، پیغام و ہدایت رب العزت کی طرف سے لائے، وہ سراپا خیر و امن ہے، سلامتی، نیکی اور بھلائی ہے۔ حکومت اور نظام زندگی کو اسلامی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے ہر سال آتا ہے۔ عوام الناس نبی پاک (ص) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے یکجا و متحد ہوجائیں۔


خبر کا کوڈ: 507089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507089/ربیع-الاول-کا-مہینہ-اتحاد-یکجہتی-کی-دعوت-دیتا-ہے-عبدالمتین-اخوندزادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org