QR CodeQR Code

سندھ کے ضلع جامشورو میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

22 Dec 2015 20:57

اسلام ٹائمز: فیکٹری سے بڑی تعداد میں بم بنانے کے آلات اور 100 کلوگرام آر ڈی ایکس برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد پورے سندھ اور خصوصاً کراچی میں بڑے پیمانے پر بدامنی کا منصوبہ بنا چکے تھے، اور عنقریب اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں موجود دہشتگرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاڑکانہ نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا، جس میں بم بنانے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ فیکٹری میں موجود دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، جہاں سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جبکہ فیکٹری میں بم بھی بنائے جاتے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں بم بنانے کے آلات اور 100 کلوگرام آر ڈی ایکس برآمد ہوا ہے، جبکہ حراست میں لئے گئے افراد سے ابتدائی تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد پورے سندھ اور خصوصاً کراچی میں بڑے پیمانے پر بدامنی کا منصوبہ بنا چکے تھے، اور عنقریب اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 507110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507110/سندھ-کے-ضلع-جامشورو-میں-بم-بنانے-کی-فیکٹری-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org