QR CodeQR Code

لاہور، عالمی میلاد کانفرنس 24 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگی

22 Dec 2015 22:06

اسلام ٹائمز: مینار پاکستان گراونڈ میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، 6 سال بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کانفرنس سے براہ راست خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلاد کانفرنس کیلئے مشروط اجازت دی گئی ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس 24 دسمبر کو ہو گی۔ لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں 40 ہزار کرسیاں سجا دی گئیں۔ مینار پاکستان گراونڈ میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، 6 سال بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کانفرنس سے براہ راست خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلاد کانفرنس کیلئے مشروط اجازت دی گئی ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی پر مامور نہ کیا جائے، مینار پاکستان کے اردگرد سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 2 روز بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، سابق صدر پرویز مشرف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 507116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507116/لاہور-عالمی-میلاد-کانفرنس-24-دسمبر-کو-مینار-پاکستان-گراؤنڈ-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org