0
Wednesday 23 Dec 2015 00:31

پیپلزپارٹی نے رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کو اختیارا ت دیے جانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ وفاق کی مداخلت برداشت نہیں اسے صوبائی اختیار پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کو صوبائی اختیار پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔ پیپلزپارٹی وفاق کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرکے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، آئین میں دی گئی صوبائی خودمختاری کے تحفظ کیلیے ہر سطح پر لڑیں گے۔ عوام آئین پر ہونے والے حملے پر آواز اٹھائیں اور اس حوالے سے ہم رائے عامہ ہموار کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے۔ حکومت کے فیصلے سے وفاق میں سیاسی استحکام کو خطرات لاحق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 507153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش