QR CodeQR Code

این اے154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

23 Dec 2015 08:49

اسلام ٹائمز: حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 183 ہے۔ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم (ن) لیگ کے صدیق بلوچ اور پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این اے154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 183 ہے۔ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم (ن) لیگ کے صدیق بلوچ اور پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 154 میں 4 لاکھ 19 ہزار 183 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 303 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6 انتہائی حساس اور 41 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی جبکہ 2 ہزار پولیس اہل کار اور 11 سو رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 507187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507187/این-اے154-لودھراں-میں-ضمنی-انتخاب-کیلئے-پولنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org