0
Wednesday 23 Dec 2015 10:34

نواز، مودی سرگوشی خطرے سے خالی نہیں، یرسٹرسلطان

نواز، مودی سرگوشی خطرے سے خالی نہیں، یرسٹرسلطان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج دنیا مودی کے توسیع پسندانہ، انتہا پسندانہ رویہ سے واقف ہو چکی ہے۔ دنیا کی بہترین جمہوریت کا واویلا کرنے والوں کے ڈاکٹرز، انجینئرز، فلمی ہیروز اور سائنسدانوں نے ایوارڈز تک واپس کر دیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹلی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ نواز شریف کی نریندر مودی سے سرگوشی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے جس بھارتی وزیر خارجہ نے ملین مارچ رکوانے کے لئے برطانوی حکومت سے درخواست کی اس کا دورہ پاکستان بھی فوری ہو جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 507190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش