0
Wednesday 23 Dec 2015 18:12

ملتان میں ایک گھرسے میاں بیوی اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد

ملتان میں ایک گھرسے میاں بیوی اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے شریف پورہ میں پولیس نے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ جن میں ایک مرد، عورت اور 4 بچے شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے لاشوں کی شناخت محمد اشفاق، اس کی بیوی نسیم مائی، بیٹے 14 سالہ عنصر، بیٹی 3 سالہ فاطمہ، 5 سالہ علیزا اور 6 سالہ علیشا کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی تھانے کے ایس ایچ او افضل قریشی کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ محمد اشفاق محنت مزدوری کرتا تھا، اشفاق کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ اشفاق نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو زہریلا کھانا کھلایا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاہم واقعہ قتل ہے یا خود کشی اس کی دونوں پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 507332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش