QR CodeQR Code

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت نے بھارتی ایوانوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے،نثار حسین راتھر

17 Jan 2011 14:56

اسلام ٹائمز:تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ نے کہا کہ ایران روز اول سے کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کرتا آیا ہے اور امام خمینی رہ نے 1962ء میں کشمیر پر بھارت کے قبضہ کےخلاف کشمیریوں کی تحریک آزاد ی کی حمایت کی تھی


سری نگر:اسلام ٹائمز-حریت کانفرنس کے سینئر لیڈر اور تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ نثار حسین راتھر نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت نے بھارتی ایوانوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے، بھارت اسقدر گھبراہٹ کا شکار ہو گیا ہے کہ حق بیانی برداشت نہ کرتے ہوئے ایران کیخلاف آسمان سر پر اٹھایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران روز اول سے کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت کرتا آیا ہے اور امام خمینی رہ نے 1962ء میں کشمیر پر بھارت کے قبضہ کےخلاف کشمیریوں کی تحریک آزاد ی کی حمایت کی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 50737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50737/آیت-اللہ-سید-علی-خامنہ-کی-طرف-سے-کشمیر-تحریک-آزادی-حمایت-نے-بھارتی-ایوانوں-کا-ہلا-کر-رکھ-دیا-ہے-نثار-حسین-راتھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org