QR CodeQR Code

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 عسکریت پسند ہلاک

23 Dec 2015 18:30

اسلام ٹائمز: سکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں ایف سی اہلکار نئی چیک پوسٹیں قائم کر رہے تھے کہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ رات بھر سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 2 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایف سی افسر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع قلات کے علاقے پنجہ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔ جسکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں ایف سی اہلکار نئی چیک پوسٹیں قائم کر رہے تھے کہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ رات بھر سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔ اسی طرح مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ افسر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ضلع کے علاقے پنجہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔ جسکے قبضے سے اسلحہ برآمد ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 507371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507371/کیچ-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-آپریشن-8-عسکریت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org