QR CodeQR Code

اسرائیلی حملوں میں تحریک آزادی فلسطین کے رہنما سمیر قنطار کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، فلسطین فائونڈیشن پاکستان

23 Dec 2015 19:43

اسلام ٹائمز: کراچی سے جاری بیان کے مطابق پی ایل ایف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سمیر قنطار ایک عظیم رہنما اور قائد تھے، سمیر قنطار کی پوری زندگی فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد میں صرف ہوئی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنمائوں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید ازہر علی ہمدانی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے گذشتہ روز شام کے دارلحکومت دمشق میں اسرائیلی فضائیہ کی کاروائی کو جنگی جرائم سے تشبیہ دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل رہنما سمیر القنطار کی شہادت کو امت مسلمہ کے لئے عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور دہشت گرد ریاست ہے کہ جس نے ہمیشہ مظلوموں کو قتل کرنے اور ان پر ظلم ڈھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل پہلے بھی تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل رہنمائوں کو اپنی سفاکانہ دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔ واضح رہے کہ شہید سمیر قنطار اسرائیلی جیلوں میں تیس سال قید رہنے کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کاوشوں سے سنہ 2008ء میں آزاد ہوئے تھے اور آپ نے اپنی آزادی کے ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ اپنی جد وجہد کو جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 507372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507372/اسرائیلی-حملوں-میں-تحریک-آزادی-فلسطین-کے-رہنما-سمیر-قنطار-کی-شہادت-پوری-امت-مسلمہ-لئے-ناقابل-تلافی-نقصان-ہے-فائونڈیشن-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org