QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سو دنوں میں عوام کو بحرانوں کے سواء کچھ نہیں دیا، مہدی شاہ

23 Dec 2015 23:28

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے سو دنوں میں تبدیلی لانے کا نعرہ نام نہاد اور گمراہ کن تھا، سو دنوں میں عوام کو نئے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے، صوبائی حکومت نے سو دنوں میں عوام کو بحرانوں کے سواء کچھ نہیں دیا۔ نون لیگ کے سو دنوں میں تبدیلی لانے کا نعرہ نام نہاد اور گمراہ کن تھا، سو دنوں میں عوام کو نئے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمٰن حکومت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ وہ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کی بجائے ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں، تختیاں لگا کر وہ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں عوام کو داخلی خودمختاری دی، گورننس آڈر کے ذریعے یہاں کے عوام کو بااختیار بنایا، بے شمار ملازمتیں دیں اور اداروں کو مستحکم کیا گیا، لیکن مسلم لیگ نون کی حکومت عوام سے روزگار چھیننے اور انہیں بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 507424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507424/گلگت-بلتستان-کی-صوبائی-حکومت-سو-دنوں-میں-عوام-کو-بحرانوں-کے-سواء-کچھ-نہیں-دیا-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org