0
Wednesday 23 Dec 2015 23:50

فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، عمران خان

فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، عمران  خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کرنے یا الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، فاٹا کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔ پشاور میں فاٹا کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ فاٹا میں فرسودہ قوانین کی بنیاد پر قائم نظام مزید نہیں چل سکتا، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قبائلی علاقوں سے متعلق اصلاحات کی تجاویز تیار کرنے کے لئے کمیٹی بنائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 507430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش