0
Wednesday 23 Dec 2015 20:38

ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں، عبداللہ احمد زنغو

ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں، عبداللہ احمد زنغو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں پاکستانی طلّاب کے وفد نے ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم نائیجیرین  طالب علموں سے شہرک مہدیہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت پاکستان کی طرف سے نائجیریا کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیریا کے مسلمانوں کے عظیم رہنما شیخ زکزاکی کو فوراً رہا کرے۔ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کے ایران میں نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغو اور ان کے ساتھیوں نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 507501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب