0
Thursday 24 Dec 2015 10:52

کرم ایجنسی، 15 شدت پسند ہتھیار ڈالکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے تسلیم

کرم ایجنسی، 15 شدت پسند ہتھیار ڈالکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے تسلیم
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ صدہ میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 15 افراد نے تسلیم ہوکر خود کو رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔ ان افراد کا تعلق تحریک طالبان فضل سعید گروپ سے ہے.
ذرائع کے مطابق آج لوئر کرم ایجنسی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 15 افراد نے ہتھیار ڈال کر سیکورٹی فورسز کے سامنے تسلیم ہوگئے۔ تسلیم ہونے والوں نے حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی مکمل وفاداری کا حلف اٹھا لیا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کرم ایجنسی کے فضل سعید گروپ سے ہے. ان افراد کو سرکاری تربیتی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پر انہیں وفادار پاکستانی بننے، معاشرے میں نیک کردار ادا کرنے نیز فلاح و بہبود کے کاموں کی تربیت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 507511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش