QR CodeQR Code

پنجاب کی جامعات میں گلگتی طلبہ کے لئے کوٹہ بڑھایا جارہا ہے، گورنر پنجاب

24 Dec 2015 10:48

اسلام ٹائمز: گورنر جی بی کے ساتھ ملاقات میں رفیق رجوانہ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔ پنجاب کی یونیورسٹیز میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے سٹوڈنٹس کے داخلے کے لئے کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر بیگم نزہت صادق، جاوید عباسی، اور بیرسٹر ظفر اللہ خان موجود تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے اور گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فوری اور تیز رفتار اقدامات اٹھائے اور متاثرین کو بلاتاخیر امداد پہنچائی گئی۔ حکومت پنجاب صوبہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔ پنجاب کی یونیورسٹیز میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے سٹوڈنٹس کے داخلے کے لئے کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 507514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507514/پنجاب-کی-جامعات-میں-گلگتی-طلبہ-کے-لئے-کوٹہ-بڑھایا-جارہا-ہے-گورنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org