0
Thursday 24 Dec 2015 12:57

کراچی میں عید میلاالنبیؐ کا مرکزی جلوس کھارادر و نیو میمن مسجد سے 3 بجے برآمد ہوگا

کراچی میں عید میلاالنبیؐ کا مرکزی جلوس کھارادر و نیو میمن مسجد سے 3 بجے برآمد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح پورے کراچی میں بھی گلی محلوں میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں، کراچی میں 12 ربیع الاول عید میلاالنبیﷺ کا مرکزی جلوس شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، اور جماعت اہلسنّت کراچی کا جلوس 3 بجے سہ پہر علامہ شاہ تراب الحق قادری، حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، مولانا ابرار رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی دیگر قائدین، علماء و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا۔ چھوٹے بڑے تمام جلوس ایم اے جناح سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے، جہاں مرکزی جلسہ عام سے علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔ جلسے سے جید علمائے کرام خطاب و قراردادیں پیش کریں گے، اور وہیں نماز مغرب ادا کی جائے گی۔ عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس اور جلسے کے انتظامات کو اہلسنّت 1500 رضاکار اور اسکاؤٹس انجام دیں گے، علامہ شاہ تراب الحق قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے تمام شرکاء انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 507568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش