0
Thursday 24 Dec 2015 21:28

بانی پاکستان کے آئینی اصولوں کو کچلتے ہوئے وفاق نے سندھ پر حملہ کیا، آصف زرداری

بانی پاکستان کے آئینی اصولوں کو کچلتے ہوئے وفاق نے سندھ پر حملہ کیا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین شدت اختیار کرتے تنازع میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بانی پاکستان کے آئینی اصولوں کو کچلتے ہوئے وفاقی حکومت نے سندھ پر حملہ کیا۔ قائد اعظم کے 139ویں یوم پیدائش پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے جمہوری اور پروگریسیو پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ اس سوچ اور فکر پر جتنا عمل کرنے کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ آصف زرداری نے کہا کہ قائداعظم کے آئینی اصولوں کو کچلتے ہوئے وفاق نے سندھ پر حملہ کیا، آئین کو اسی طرح پامال کیا گیا تو قوم عدم استحکام کا شکار ہو جائے گی۔

آصف زرداری نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور آئین کو پامال کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں۔ آصف زرداری نے پاک فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کے تحفظ اور شدت پسندی کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں اقلیتوں کے خلاف مذہبی قوانین کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی۔
صحافی : نادر عباس بلوچ
خبر کا کوڈ : 507697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش