QR CodeQR Code

خطے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں، ڈاکٹر علی لاریجانی

24 Dec 2015 18:51

اسلام ٹائمز: جمعرات کو قم میں "اسلامی طرز زندگی اور اسکو لاحق خطرات" کے موضوع پر منعقد ہونیوالی کانفرنس میں خطاب مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک ایک طرف تو داعش مخالف اتحاد تشکیل دیتے ہیں اور دوسری طرف خفیہ طریقے سے اس دہشتگرد گروہ کی مدد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو قم میں "اسلامی طرز زندگی اور اس کو لاحق خطرات" کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیاں مغرب والوں کے فائدے میں بھی نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک خطرناک مسئلہ ہے، جو اس خطے میں پیدا ہوا ہے اور مغرب کی مدد منقطع ہونے سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوگی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے دہشت گردی کے سلسلے میں مغرب کے دوہرے رویئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والے ایران کے برخلاف کہ جس نے عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف تعمیری اقدامات انجام دیئے ہیں، ایک طرف تو داعش مخالف اتحاد تشکیل دیتے ہیں اور دوسری طرف خفیہ طریقے سے اس دہشت گرد گروہ کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور ان میں فرانسیسی عوام کی ایک تعداد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد مغرب والوں نے مسلمانوں کو ان حملوں کا اصل ذمہ دار قرار دینے اور دنیا میں اسلام کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کی، ان کا یہی رویہ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے خلاف مغربی ممالک کے عوام کی محاذ آرائی کا سبب بنا۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کا سنجیدہ رویہ بہت سے مغرب والوں کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کا دہشت گردی مخالف موقف واضح ہونے کا سبب بنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 507747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507747/خطے-میں-دہشتگردانہ-سرگرمیوں-اضافہ-کسی-بھی-ملک-کے-مفاد-نہیں-ڈاکٹر-علی-لاریجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org