0
Monday 17 Jan 2011 10:51

قوم کو خون ریزی کی بجائے نرم اور اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے،حمید گل

قوم کو خون ریزی کی بجائے نرم اور اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے،حمید گل
  گوجرانوالہ،لاہور،اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ قوم کو خون ریزی کی بجائے نرم اور اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کو پریشر گروپ کے ذریعے آزاد کرایا گیا، لانگ مارچ کو اسلام آباد کے راستے میں روک کر عوام کے ساتھ واردات کی گئی ہے اگر ڈیل نہ ہوتی اور لانگ مارچ اپنی منزل تک پہنچ جاتا تو آج ملک میں اسلامی انقلاب آچکا ہوتا۔ وہ گوجرانوالہ میں واصف خیال سنگت کے زیراہتمام صوفی بزرگ واصف علی واصف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹر راجہ ظفرالحق، کالم نگار اوریا مقبول جان، ڈی آئی جی پنجاب ویلفیئر ذوالفقار احمد چیمہ، خواجہ قطب الدین فرید، خرم دستگیر خان اور عبدالرحمان کوکب نے بھی خطاب کیا۔ 
جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ باطل قوتوں کو افغانستان اور عراق میں بدترین شکست ہو چکی ہے لیکن صرف اسے تسلیم کرنا باقی ہے۔ 2012 ءکے آخر تک ان قوتوں کا آخری دم بھی نکل جائے گا۔پاکستان کے نوجوان جب انقلاب لائیں گے تو بونوں کے بڑھے ہوئے قد اپنی اوقات میں واپس آ جائیں گے۔ 
سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان تمام تر برے حالات کے باوجود ضرور عروج پر پہنچے گا۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان ادھورے انقلاب کا نام ہے جو ضرور مکمل ہو گا۔ واصف علی واصف نے قوم کو پیار، محبت، بھائی چارے اور انقلاب کا درس دیا۔
دریں اثناء خصوصی گفتگو میں جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ اب صدر آصف زرداری کو امریکی کمانڈوز ایوان صدر میں سکیورٹی فراہم کریں گے۔ صدر کے دورہ امریکہ سے صرف فائدہ ان کی ذات کو ہو گا۔ امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا وہ بھارت سے بھی زیادہ ہمارا دشمن ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن انتہائی خطرناک ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد بھارت کا زور ٹوٹ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 50782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش