QR CodeQR Code

محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان کے 500 عارضی ملازمین فارغ ہونگے، ڈاکٹر اقبال

25 Dec 2015 16:44

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کے وزیرتعمیرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات میں بعض ملازمین ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک یا اندرون ملک دیگر علاقوں میں باقاعدہ ملازمت یا کاروبار کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد 500 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں دو ملازمین بھی شامل ہیں جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے بعد جن لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے ان کا کوئی ریکارڈ نہیں، کاغذات میں ہیرا پھیری کرکے فرضی ناموں کے تنخواہیں وصول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملازمین ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک یا اندرون ملک دیگر علاقوں میں باقاعدہ ملازمت یا کاروبار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہے اس قسم کے ملازمین کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 507858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507858/محکمہ-تعمیرات-گلگت-بلتستان-کے-500-عارضی-ملازمین-فارغ-ہونگے-ڈاکٹر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org