QR CodeQR Code

نیب کو جی بی کے سابق وزراء کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے، میجر (ر) محمد امین

25 Dec 2015 16:50

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون گنگچھے کے رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا ہم کوئی ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیں گے، بلکہ ٹیکس لگانے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی رکن اسمبلی گلگت بلتستان میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ جن جن لوگوں نے کرپشن کی ہے اور حرام کمایا ہے ان کے گلے میں جلد پھندے آئیں گے اور کوئی کرپٹ شخص نہیں بچے گا۔ نیب خودمختار ادارہ ہے تو اس کو کرپشن کرنے والے سابق وزراء، پارلیمانی سکریٹریز اور سابق اراکین اسمبلی کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ جب تک کرپٹ عناصر تختہ دار پر نہیں پہنچیں گے عوام سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اقرباءپروری نے گلگت بلتستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ صوبائی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا ہم کوئی ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیں گے، بلکہ ٹیکس لگانے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے خلاف صرف بلتستان میں آپریشن ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ بلتستان میں گاڑیوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی بند نہ کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے اور ہر سطح پر اس یکطرفہ کارروائی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 507859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507859/نیب-کو-جی-بی-کے-سابق-وزراء-کیخلاف-کارروائی-کرنی-چاہیے-میجر-ر-محمد-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org