0
Friday 25 Dec 2015 18:58

نریندر مودی میں لاہور میں ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد دہلی روانہ ہو گئے

نریندر مودی میں لاہور میں ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد دہلی روانہ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں مختصر ملاقات کے بعد نئی دہلی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں خود وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نریندر مودی کیساتھ 120 ارکان پر مشتمل وفد بھی تھا جو 2 طیاروں کے ذریعے یہاں پہنچے تھے۔ جس کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم نوازشریف کی ذاتی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی امرا پہنچے اور مختصر ملاقات کی اور رخصت سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی والدہ سے بھی ملاقات کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لاہور میں تقربیاً ڈیڑھ گھنٹہ قیام کیا اور انہوں نے واپسی پر پاکستانی حکام کا مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مودی نے ناشتہ کابل میں کیا، لنچ لاہور میں اور ڈنر دہلی میں کریں گے۔ اس سے قبل ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں نریندر مودی نے لکھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، آج سہ پہر کے بعد لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی طرف دیکھ رہا ہوں، دہلی واپسی پر لاہور میں رکوں گا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی اور نواز شریف کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس دوران پاک بھارت تعلقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔
خبر کا کوڈ : 507881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش