QR CodeQR Code

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

25 Dec 2015 21:00

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی تھی، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز رینجرز اختیارت کو محدود کرنے کیلئے دوبارہ خط لکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیئے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دے دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی تھی، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز رینجرز اختیارت کو محدود کرنے کیلئے دوبارہ خط لکھا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 507903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507903/سندھ-میں-رینجرز-کے-خصوصی-اختیارات-توسیع-کا-باضابطہ-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org