QR CodeQR Code

سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

25 Dec 2015 22:38

اسلام ٹائمز: نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سندھ رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے چند روز قبل رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اختیارات میں توسیع دی تھی، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز وفاق کا ادارہ ہے جس کا اختیار میں مرکز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ اس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاق کے اس اقدام کو سندھ پر حملے سے تشبیہ دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 507917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507917/سندھ-رینجرز-کے-اختیارات-میں-توسیع-سے-متعلق-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org