QR CodeQR Code

میلادالنبیؐ کو حرام قرار دینے کا سعودی فتویٰ انتہائی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

25 Dec 2015 22:39

اسلام ٹائمز: مدینہ منورہ سے ٹیلیفون پر روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ سے گفتگو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جب رسول اکرم (ص) نے صحابہ کرامؓ کو میلاد منانے سے نہیں روکا، حرام قرار نہیں دیا، تو کسی فرد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ میلاد کو حرام قرار دے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف ٹی وی میزبان و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والا فتویٰ کہ میلاد النبی (ص) منانا حرام ہے، انتہائی قابل مذمت ہے۔ مدینہ منورہ سے ٹیلیفون پر روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ (ص) ہماری جان و روح ہے، یہ جو فتوی آیا ہے سعودی عرب سے کہ میلاد منانا حرام ہے، انتہائی قابل مذمت ہے، میلاد کی خوشی منانا اور میلاد کا اہتمام کرنا صحابہ کرامؐ، اولیاءکرامؒ اور بزرگان دین کا شیوہ رہا ہے، جب رسول اکرم (ص) نے صحابہ کرامؓ کو میلاد منانے سے نہیں روکا، اور میلاد کو حرام قرار نہیں دیا، تو کسی فرد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ میلاد کو حرام قرار دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلال اور حرام نبی (ص) کی باﺅنڈریز ہیں، یہ نبی (ص) کی حدیں اور اختیارات ہیں، یہ نبی (ص) کی خواہشات ہیں، جو وہ کہہ دیں وہی حلال ہے، اور جس سے وہ روک دیں وہ حرام ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لبیک یارسول اللہ ریلی کے کامیاب انعقاد پر معروف روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مدینہ شریف کی حاضری چونکہ ہر چیز پر مقدم ہے، لہٰذا میں مدینے چلا آیا، ورنہ لبیک یارسول اللہ ریلی میں ضرور شرکت کرتا، میں مدینہ منورہ میں ریلی کے منتظمین کیلئے، اور خصوصاً آپ کیلئے دُعاگو ہوں۔ سندھ رینجرز کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سندھ رینجرز جو کردار ادا کر رہی ہے، وہ لائق تحسین ہے، رینجرز کو اختیارات نہ دینا، کراچی کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 507919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507919/میلادالنبی-کو-حرام-قرار-دینے-کا-سعودی-فتوی-انتہائی-قابل-مذمت-ہے-ڈاکٹر-عامر-لیاقت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org