QR CodeQR Code

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درمیانے درجے کے آفٹر شاکس متوقع ہیں

26 Dec 2015 14:11

اسلام ٹائمز: شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں ممکنہ طور پر آفٹرشاکس آسکتے ہیں، جنکی شدت ریکٹر سکیل پر 4 سے 5 متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پاکستان نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درمیانی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں، لہذا وہ محتاط رہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹرشاکس متوقع ہیں۔ جن کی شدت ریکٹر سکیل پر چار سے پانچ کے درمیان ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 رہی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 191 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے پاکستان میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 508030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508030/ا-ئندہ-چوبیس-گھنٹوں-میں-درمیانے-درجے-کے-ا-فٹر-شاکس-متوقع-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org