QR CodeQR Code

مودی کے دورہ پاکستان سے تعلقات پہ جمی برف پگھلنے میں مدد ملے گی، سید احمد شاہ بخاری

26 Dec 2015 14:47

اسلام ٹائمز: پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی شاہی امام نے مودی کی اس پہل کو جراتمندانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دوسرے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر جمی برف کو پگھلنے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے شاہی امام مولانا سید احمد شاہ بخاری نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان اور اپنے ہم منصب میاں نواز شریف سے ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے نریندر مودی کی اس پہل کو ایک جراتمندانہ قدم قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہی امام مولانا سید احمد شاہ بخاری نے کہا کہ بقائے باہمی اور بہتر ہمسائیگی کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے نریندر مودی نے جو پہل کی ہے، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر جمی ہوئی برف کو پگھلنے میں مدد ملے گی۔ مولانا بخاری نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ ایسے پاکستانی اعتدال پسند مقبول رہنما ہیں، جو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ شاہی امام نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 508042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508042/مودی-کے-دورہ-پاکستان-سے-تعلقات-پہ-جمی-برف-پگھلنے-میں-مدد-ملے-گی-سید-احمد-شاہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org