0
Saturday 26 Dec 2015 15:16

فیصل آباد میں بس اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

فیصل آباد میں بس اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ موٹر وے انٹرچینج فیصل آباد کے نزدیک بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق المناک حادثہ فیصل آباد موٹر وے ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں  مسافر بس نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں فیصل آباد کی جناح کالونی کے رہائشی پانچ افراد ثاقب، اشرف، سبحان، پروین اور سفیان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 508047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش