QR CodeQR Code

دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے علمائے کرام اتحاد کا درس دیں، سمیرا ملک

26 Dec 2015 15:18

اسلام ٹائمز: خوشاب میں محفل میلاد کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج نسل نو دینی تعلیمات سے بیگانہ اور مغربی تہذیب کی شیدائی بنتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے سامراجی قوتیں، یہود و نصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں نے سازشیں تیز کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کی رہنما سمیرا ملک نے کہا ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نورانی تعلیمات قیامت تک آنیوالوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے خوشاب میں اپنی رہاش گاہ پر محفل میلاد کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نسل نو دینی تعلیمات سے بیگانہ اور مغربی تہذیب کی شیدائی بنتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے سامراجی قوتیں، یہود و نصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں نے سازشیں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اتحاد امت کا درس دیں، تاکہ ان قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی سیرت طیبہ اور نورانی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کریں، کیونکہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہی دُنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 508050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508050/دشمنوں-کی-سازشوں-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لیے-علمائے-کرام-اتحاد-درس-دیں-سمیرا-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org