0
Saturday 26 Dec 2015 19:36

بلتستان نے برف کی چادر اوڑھ لی، وقفے وقفے سے برفباری جاری، نظام زندگی معطل

بلتستان نے برف کی چادر اوڑھ لی، وقفے وقفے سے برفباری جاری، نظام زندگی معطل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اضافہ ہوا ہے۔ بلتستان کے تمام علاقوں سمیت استور کی وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ بلتستان سے سب سے کم درجہ حرارت منفی بارہ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خون جمادینے والی سردی نے شہریوں کے معمولات زندگی بھی منجمد کردیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بلتستان میں برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بلتستان میں برفباری کے باعث تمام وادیوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 508137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش