0
Saturday 26 Dec 2015 21:21

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی 27 دسمبر کو ملک کے طول و عرض میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ برسی کا مرکزی اجتماع بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے وسیع و عریض میدان میں ہوگا۔ جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبائی صدور سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین اجتماع سے خطاب کریں گے۔ برسی کے اجتماع میں کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہونگے اور شہید بینظیر بھٹو سے عقیدت کا اظہار کریں گے اور خون کے عطیات کا مرکزی کیمپ گڑھی خدا بخش میں لگایا جائے گا جہاں 26 دسمبر سے 28 دسمبر تک پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیدار صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے خون کے عطیات دینگے جو ضرب عضب میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے فوجی آفسروں و جوانوں اور تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو عطیہ کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 508176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش