QR CodeQR Code

پاک بھارت تعلقات استوار کرنے کے پہلے بھی حامی تھے آج بھی ہیں، مفتی محمد نعیم

27 Dec 2015 00:44

اسلام ٹائمز: نریندر مودی کے دورے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس نے کہا کہ اب دنیا کے حالات بدل چکے ہیں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں دونوں سپر طاقتوں کو اب تعلقات استوار کرنے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ لاہور پاکستان کی اخلاقی جیت ہے، باہم دوریاں ختم کرنے میں وزیراعظم نواز شریف اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، مگر مودی پر بھروسہ کرنا قبل از وقت ہوگا، بھارتی حکمرانوں نے ہر دور میں دوستی کے نام پر پاکستان کی پیٹھ پر وار کیا ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مودی کے دورے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے ہم پہلے بھی حامی تھے اور آج بھی ہیں، گذشتہ 70 سال سے ایک ایسی فضاء پیدا کر دی گئی ہے، جس کے باعث تنازعات حل ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں، جس کے باعث ہم کئی چھوٹی بڑی جنگیں لڑچکے ہیں، مگر کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آیا بلکہ خطے کو الٹا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں چند انتہاء پسند لوگ ہیں، جنہوں نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا کے حالات بدل چکے ہیں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں دونوں سپر طاقتوں کو اب تعلقات استوار کرنے ہوں گے، کشمیر و پانی کے مسئلہ سمیت بڑے بڑے تنازعات کو دھونس دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی حکمرانوں کو بھی منافقت چھوڑ کر خطے کی خوشحالی کیلئے کشمیر کے مسئلہ کو اس کی روح کے مطابق حل کیلئے مذاکرات کرنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 508225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508225/پاک-بھارت-تعلقات-استوار-کرنے-کے-پہلے-بھی-حامی-تھے-آج-ہیں-مفتی-محمد-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org