QR CodeQR Code

ایران گرائے جانیوالے جاسوس طیارے نمائش کے لیے پیش کرے گا

17 Jan 2011 16:16

اسلام ٹائمز:ایرانی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا امریکی طیاروں کے مار گرائے جانے کی خبر کو جھٹلا رہا ہے لیکن یہ طیار ے ہماری تحویل میں ہیں جنہیں جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا


تہران:اسلام ٹائمز-ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان کے جانب سے مار گرائے جانے والے امریکی جاسوس طیاروں کو جلد عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایرانی بحری فوج کے سربراہ Ali Fadavi کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکہ کے جدید ترین جاسوس طیارے ہیں جنہیں ایرانی فوج نے خلیجِ فارس میں مار گرایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا امریکی طیاروں کے مار گرائے جانے کی خبر کو جھٹلا رہا ہے لیکن یہ طیار ے ہماری تحویل میں ہیں جنہیں جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔










خبر کا کوڈ: 50831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50831/ایران-گرائے-جانیوالے-جاسوس-طیارے-نمائش-کے-لیے-پیش-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org