QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

27 Dec 2015 20:23

اسلام ٹائمز: پولیس ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس میں سزائیں دینے کا عمل اکتوبر 2013 سے شروع ہوا۔ رواں سال کے اختتام تک 5 ہزار سے زیادہ افسران و اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس میں سزا و جزا کا عمل مزید تیز کردیا گیا۔ دو سالوں کے اندر پولیس فورس کے پانچ ہزار سے زیادہ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس میں سزائیں دینے کا عمل اکتوبر 2013 سے شروع ہوا۔ رواں سال کے اختتام تک 5 ہزار سے زیادہ افسران و اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں، جن میں 10 ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹرز، 43 سب انسپکٹرز اور 607 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔ تاہم ان میں سے تقریباً 30 فیصد اہلکار اپیلوں کے بعد بحال ہوئے جبکہ 7 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز سمیت ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کو تنزلی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 508409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508409/خیبر-پختونخوا-کے-پانچ-ہزار-سے-زائد-پولیس-افسران-اور-اہلکاروں-کو-سزائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org