0
Sunday 27 Dec 2015 20:52

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم کی نماز جنازہ مرکزی مسجد ڈی ایچ اے فیز ون اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک، جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی شاہ، مرحوم کے صاحبزادوں عدیل ارشد، عقیل ارشد سمیت دیگر جج صاحباں، عدلیہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء اور معززین علاقے کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم جسٹس ارشد محمود تبسم کی رسم قل 29 دسمبر کو مرکز ی مسجد سیکٹر سی اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 508444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش