0
Sunday 27 Dec 2015 21:13

وطن عزیز حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے، شاہنواز رانجھا

وطن عزیز حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے، شاہنواز رانجھا
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ضلع سرگودھا کی چیئرمین شپ ایسے ورکر کو دی جائے گی، جو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم ہو، جسکا ماضی کرپشن سے پاک ہو اور وہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو۔ مسلم لیگ سیکرٹریٹ سرگودہا میں منعقد ہونے والے کنونشن سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن، ایم پی اے رانا منور غوث نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں سے وطن عزیز حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے، ضلع میں (ن) لیگ کے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 508445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش