0
Sunday 27 Dec 2015 22:20

چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اسکی ہرگز اجازت نہیں دینگے، قائم علی شاہ

چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اسکی ہرگز اجازت نہیں دینگے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ سندھ کے ضلع گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 8 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فیصلے آئین کے مطابق ہوں، اور اداروں کو آئین کے تحت طاقت اور تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایک آدمی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو مسترد کر دے، اور نہ ہی ایک آدمی کے فیصلے اپنے اوپر مسلط کرنے کی اجازت دیں گے، ہمیں کئی بار آزمایا گیا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، کوئی سندھ پر آنکھ نہیں اٹھا سکتا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو کہہ چکے ہیں کہ اپنے وزیروں کو روکیں، جو خود کو چوہدری کہلاتا ہے اس کو روکیں، جمہوریت میں فرد واحد کا فیصلہ نہیں چلے گا، مانتے ہیں کہ پاک فوج کے سربراہ اور سیکیورٹی اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ میں وفاق کی وجہ سے امن ہوا، امن سندھ کے عوام کے تعاون سے ہوا ہے، سندھ میں امن و امان قائم ہے، اب آپ دوسرے صوبوں کی طرف دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 508458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش