0
Sunday 27 Dec 2015 22:52

نیشنل ایکشن پلان آصف زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا؟ پرویز رشید

نیشنل ایکشن پلان آصف زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا؟ پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے، حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے نظام پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو تسلیم کیا، نیشنل ایکشن پلان پرویز مشرف کے دور میں بننا چاہیئے تھا۔ پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ نیشنل ایکشن پلان آصف زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے، طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لیکر پیپلز پارٹی کونیشنل ایکشن پلان سمجھ آجائیگا، نیشنل ایکشن پلان کے کریڈٹ کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 508462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش