QR CodeQR Code

قوم وی آئی پی کلچر سے اب جان چھڑانا چاہتی ہے، عمران خان

28 Dec 2015 01:56

اسلام ٹائمز: کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق مجھے بھی دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے، تاہم اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل ائیرپورٹ پہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے خیبر پختون خوا میں وی آئی پی کلچر ختم کر دیا ہے۔ اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے، تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔ انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچر اب ختم ہونا چاہئے، قوم وی آئی پی کلچر سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچر ختم کر دیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے، تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے کہاکہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 508476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508476/قوم-وی-ا-ئی-پی-کلچر-سے-اب-جان-چھڑانا-چاہتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org