0
Monday 28 Dec 2015 11:27

واشنگٹن کی دوہری پالیسی بے نقاب، داعش کے پاس امریکی اسلحہ کا انکشاف

واشنگٹن کی دوہری پالیسی بے نقاب، داعش کے پاس امریکی اسلحہ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایک طرف امریکہ داعش کے خاتمے کیلئے نام نہاد جدوجہد کر رہا ہے اور دوسری طرف داعش کو امریکی اسلحے و گاڑیوں کی فراہمی کے انکشافات بھی تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کیلئے داعش بھی ’’فرینڈلی‘‘ باغی تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پہلے تو امریکی ساختہ چھوٹے اسلحے کی داعش کے پاس موجودگی کے انکشافات ہوتے رہے ہیں مگر اب داعش نے انتہائی خطرناک امریکی ٹینک شکن میزائل بھی حاصل کر لئے ہیں۔ برطانوی اخبار ’’ڈیلی سٹار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق داعش سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں شدت پسند امریکی ساختہ میزائل چلاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے پاس 2 اینٹی ٹینک میزائل موجود ہیں۔

امریکہ کے دوغلی پالیسی اور داعش کے پاس ان خطرناک میزائلوں کی موجودگی کی خبر پا کر مغربی ممالک کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ میزائل شام کو یریس ایئربیس پر نصب تھے جو ترکی کے بارڈر کیساتھ ہی واقع ہے اور اس پر داعش نے قبضہ کر لیا تھا۔ حال ہی میں شامی افواج نے اس ایئربیس کو داعش کے قبضے سے چھڑوایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ امریکہ ساختہ ہتھیار داعش کے پاس کس طرح پہنچ رہے ہیں لیکن سابق میڈیا رپورٹس میں اشارے مل چکے ہیں کہ امریکہ شام کے جن باغی گروپوں کو بشارالاسد کیخلاف لڑنے کیلئے تربیت کے ساتھ ساتھ اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے وہ امریکہ کی طرف سے ملنے والا اسلحہ آگے داعش کو فروخت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 508489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش