QR CodeQR Code

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی دل کی دھڑکنیں تیز، دل کے اسپتال جانا پڑگیا

28 Dec 2015 13:34

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کے ایئرپورٹ پہنچنے پر قائم علی شاہ نے صرف 2 منٹ کی ملاقات کی، وفاق اور سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر شدید اختلافات کے باوجود مختصر ملاقات ہونا اور وزیراعظم کے شیڈول میں آج لگ سے بھی کوئی ملاقات نہ ہونیکے باعث وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات بڑھنے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کے کراچی پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال تو کیا، لیکن ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے دل کے اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے، اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے ہمراہ ہوتے ہیں، لیکن وزیراعظم نواز شریف کے ایئرپورٹ پہنچنے پر قائم علی شاہ نے صرف 2 منٹ کی ملاقات کی، وفاق سے رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ کو شدید اختلافات ہیں، اس کے باوجود قائم علی شاہ کی وزیراعظم سے مختصر ملاقات ہونا اور وزیراعظم کے شیڈول میں آج لگ سے بھی کوئی ملاقات نہ ہونے کے باعث وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے مختصر ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا، تاہم نواز شریف نے انھیں اپنے تحفظات ساتھ لے کر اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا کہا۔


خبر کا کوڈ: 508526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508526/وزیراعظم-سے-ملاقات-کے-بعد-وزیراعلی-سندھ-کی-دل-دھڑکنیں-تیز-اسپتال-جانا-پڑگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org