0
Monday 28 Dec 2015 21:48

سینیٹ نے مودی کے اچانک دورے پر مشیر امور خارجہ کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا

سینیٹ نے مودی کے اچانک دورے پر مشیر امور خارجہ کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے اچانک دورہ لاہور پر بریفنگ کے لئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل سینیٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانا لازم قرار دینے اور انکم ٹیکس ترمیمی بل بھی سینیٹ میں منطور کر لیا گیا۔ چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر کامران سحر کے نکتہ اعتراض پر قائد ایوان راجہ طفر الحق کو ہدایت کی کہ وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان اور آرمی چیف کے دورہ افغانستان میں اعلی حکام سے ملاقاتوں پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔ سینیٹ نے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کو لازم قرار دینے اور ہیلتھ ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بل بھی منظور کر لیا۔ اجلاس میں انکم ٹیکس دوسرا ترمیمی بل بھی منظور کر لیا جس میں سال 2016ء کے ساتھ ساتھ 2017ء میں بھی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹ کے قواعد و ضوابط میں اہم ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت جدید ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ارکان سینٹ ای میل کے ذریعے سیکرٹریٹ میں نوٹس جمع کرا سکیں گے۔ ارکان کو سوالات، تحاریک، قرار دادیں اور بل جمع کرانے کیلیے اب متعلقہ برانچ میں حاضر نہیں ہونا پڑے گا۔ قانون سازی کیلئے بھی مخصوص کمیٹی تشکیل دینے کیلیے قواعد میں ترمیم کردی گئی۔ کمیٹی غیر آیینی قانون سازی کی نشاندہی کرے گی، کمیٹی عدالتی دائرہ کار میں رکاوٹ بننے والے قواعد بننے سے روکے گی، کسی رکن کی ریٹائرمنٹ چیئرمین، ڈپٹی چییرمین، وزیر بن جانے یا رکنیت ختم ہو جانے پر متعلقہ رکن کا بل بھی ختم ہوجائے گا۔ اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 508675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش