0
Monday 28 Dec 2015 22:50

پشاور، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام ''ذاتِ مصطفٰیۖ نقطہ وحدت ریلی'' کا انعقاد

پشاور، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن ہر سال 12 تا 17 ربیع الاول با فرمانِ امام خُمینی ہفتہِ وحدت و اخوت کے طور پر مناتی ہے اور یہ ایامِ وحدت عالمِ اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں۔ ہفتہِ وحدت کی مناسب سے یونیورسٹی کیمپس زرعی یونیورسٹی پشاور میں ذاتِ مصطفٰیۖ نقطہ ِوحدت ریلی کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، طلبا، ذاتِ مصطفٰی (ص) سے عشق رکھنے والے عوام اور خواص نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن زرعی یونیورسٹی یونٹ کے صدر قیصر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کی ذاتِ اقدس تمام مسلمانوں کے لئے وحدت کی محور و مرکز ہے۔ سیرت محمد و آلِ محمد سے روشناس ہونے اور اسے اپنی عملی زندگیوں میں لانے میں ہی ہماری دینا اور آخرت کی فلاح ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم ہمارے لئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں، آپۖ کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ آپۖ کی زندگی تمام انسانیت کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر اپنے مشترکہ دشمن اور گستاخِ رسولۖ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوجائیں کیونکہ دشمن سنی اور شیعہ کے فرق سے ماورا دونوں مکاتبِ فکر کے لوگوں کا اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے خون بہا رہا ہے، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے، وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 508683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش